بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گیحیسکو چیف
خوشحالی کیلیے صنعت کاروں کو سہولتیں دینا ہماری ذمے داری ہے، حیسکو حکام
LONDON:
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو لئیق احمد خان نے کہا ہے کہ صنعت کارحیسکو کو 1490ملین روپے ادا کرتے ہیں، انہیں سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمے داری ہے، بجلی چوروں کے خلاف کارروائی بند نہیں کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوری آباد انڈسٹری زون میں صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نوری آباد انڈسٹری زون کے چیئر مین ضیاء الرحمن، اے بی ناصر خلیل بلوچ سمیت حیسکو افسران اور صنعت کار بھی موجود تھے، حیسکو چیف نے مزید کہا کہ ادارے کو چین کی طرز پر چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، دنیا بھر میں صنعتوں کو ترقی دی جا رہی ہے تاکہ خوشحالی آئے، نوری آباد ملک کے دیگر صنعتی زون کا مقابلہ کر رہا ہے اسے سہولتیں فراہم کرنیکی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، یہاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں اور صنعت کاروں کو پریشان کیے بغیر کنکشن فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ انڈسٹری ہمارے لیے بہت ضروری ہے اس ہی لیے یہاں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ قبل ازیں ضیاء الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہماری انڈسٹری تباہی کے کنارے پر پہنچ چکی ہے، ایکسپورٹ روز بروز ختم ہو رہی ہے، اب بھی پوری قوم نے متحد ہو کر خود کو نہ بدلا تو ہم تباہ ہو جائینگے، بجلی کا ٹیرف گیس کے مقابلے میں بہت مہنگا ہے اگر ہائیڈرو الیکٹرک کا نظام بہتر ہو تو صنعت ترقی کریگی، ٹیرف پر غور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اگر حیسکو کا تعاون ساتھ رہا تو نوری آباد جلد ہی بہتر صنعتی زون میں شامل ہو جائے گا۔ اس موقع پر حیسکو کے اے سی سرکل ٹو محمد فاروق، ایکس سی این کوٹری ستار ساہو، چیف انجینئر اسلم جٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔