سوڈانی طلبہ کا اپنی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین کا عوام پرمظالم کرنےپرصدرعمر البشیرسے استعفیٰ کا مطالبہ
سندھ یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائینسز جامشورو میں زیر تعلیم سوڈانی طلبہ نے حکومت سوڈان کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج میں شامل احمد عبداﷲ، علاؤالدین ودیگر نے سوڈانی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناقص پالسیوں کی وجہ سے آج سوڈان میں مہنگائی اور بے روزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ملک معاشی بحران کا شکار ہے، لیکن اس کے باوجود حکومت کی جانب سے ان مسائل کے خاتمے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صدارت کے منصب پر برسوں سے قابض عمر البشیر نے اپنے ناجائز مفادات کی تکمیل کیلیے عوام کیخلاف مظالم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
انھوں نے کہا کہ چند روز قبل سوڈان کی عوام ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی بحران کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے تھے جس پر پولیس نے حکومت کی ایماء پر مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے سندھ یونیورسٹی میں زیر تعلیم شعبہ فارمیسی کا طالب علم صلاح الدین مدثر سمیت 150سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے سوڈانی صدر عمر البشیر سے مستعفی ہونیکا بھی مطالبہ کیا۔