جرائم پیشہ افراد سے رابطوں پر27 پولیس اہلکار برطرف

کارروائی کا نشانہ بننے والوں میں پولیس لائن کے 22 اور مختلف تھانوں کے5 اہلکار شامل ہیں۔

ٹنڈو جام تھانہ کے ہیڈکانسٹیبل غلام رسول کو ملازمت سے جبری ریٹائرڈ کیا گیا۔

ایس ایس پی فدا حسین مستوئی نے جرائم پیشہ افراد سے رابطوں، چیکنگ پوائنٹس سے مسلسل غیر حاضری اور پیشہ ورانہ ذمے داریوں میں غفلت برتنے والے27 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

جن میں پولیس لائن کے22 اور شہر کے مختلف تھانوں میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے5 پولیس اہلکار شامل ہیں۔




جن اہلکاروں کو برطرف کیا گیا ہے ان میں ٹنڈو جام تھانہ کے ہیڈکانسٹیبل غلام رسول کو ملازمت سے جبری ریٹائرڈ، جی او آر تھانہ کے کانسٹیبل مشتاق، مارکیٹ تھانہ کے کانسٹیبل محمد اسلم، کینٹ تھانہ کے کانسٹیبل ہاشم رضا، سائٹ تھانہ کے کانسٹیبل شاہد عباس، پولیس لائن میں ڈیوٹیاں دینے والے22کانسٹیبل قادر بخش لغاری، محرم علی، منظور علی، غلام مصطفی، روشن علی ، محمد عمیر، قربان علی، غلام مصطفی، سلیمان، سکندر علی، شاہ زیب، ظہیر احمد، محمد صالح اﷲ ڈنو، لال محمد، حسین بخش، محمد خان، محمد بخش، عبدالرحمن ، آر سی شاہ زیب اور ڈی آر سی فضل الرحمن شامل ہیں۔ برطرف پولیس اہلکاروں میں گرفتار پولیس اہلکار محمد پریل بھی شامل ہے جسکی بندوق سے دوران ڈیوٹی فائر ہو جانے سے پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے پھل فروش عبدالغفار جاں بحق ہوگیا تھا۔
Load Next Story