پیپلز پارٹی کا گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام کا فیصلہ
جلسہ عام سے پارٹی چیئرمین بلاول خطاب کریں گے جب کہ وہ حیدرآباد کا بھی دورہ کریں گے
پیپلز پارٹی نے ملک گیر عوامی رابطہ مہم پر غور شروع کردیا، بلاول 15 ستمبر کو گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ سندھ اپوزیشن جماعتوں اور حکومتی جماعت کی تحریک کا مرکز بن گیا، پیپلز پارٹی نے ملک گیر عوامی رابطہ مہم پر غور شروع کردیا اور اس مہم کا آغاز گڑھی خدا بخش سے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بلاول 11 ستمبر کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے، دورہ حیدرآباد میں وہ رہنماوں و کارکنان سے ملاقات کریں گے اور حیدرآباد میں استقبالیہ تقاریب سے خطاب کریں گے۔
پیپلز پارٹی نے گڑھی خدا بخش میں جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، بلاول بھٹو زرداری 15 ستمبر کو گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کریں گے جلسے میں لاڑکانہ ڈویژن کے کارکنان بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان 14 ستمبر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔