کراچی فائرنگ دستی بم حملے میں4 پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد ہلاک

کورنگی بلال کالونی میں پولیس موبائل پردستی بم حملہ،2اہلکارجاں بحق،سائٹ میں بھی2اہلکارمارے گئے

کورنگی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے کےبعد جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جارہا ہے ۔ فوٹو : محمد نعمان / ایکسپریس

کراچی میں فائرنگ اوردستی بم حملے میں 4پولیس اہلکاروں سمیت 8افرادہلاک جبکہ وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے رکن اورپولیس اہلکاروں سمیت11افرادزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدودمیٹرو ول میں پی ایس او پٹرول کے قریب فائرنگ پولیس موبائل میں ڈیوٹی انجام دینے والا35 سالہ ہیڈ کانسٹیبل شہزادرضا پراسرارفائرنگ سے ہلاک ہو گیا،پولیس کے مطابق شہزاد کو قریب ہی واقعے فیض الرحمٰن اسپتال لے جایا گیا جہاں بتایا گیا کہ اس کی موت طبعی ہے،ہلاک ہونے والے اہلکارکی لاش ورثا غسل کے لیے ایدھی سرد خانے لے گئے۔

جہاں غسل دیتے وقت شہزاد کے جسم پر فائرنگ کے نشانات پائے گئے جس پر لاش دوبارہ پولیس کارروائی کے لیے اسپتال لائی گئی اوراس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں پتہ چلا کہ شہزاد کوگولیاں لگی ہیں،مقتول پولیس موبائل کاافسر تھا۔سائٹ اے پولیس نے بتایا کہ مقتول اورنگی ٹاؤن نشان حیدر چوک کا رہائشی تھا اورکوئیک ریسپانس فورس میں بطور ہیڈ کانسٹیبل تعینات تھا،مقتول کی 2 سال قبل شادی ہوئی تھی اوروہ ایک بیٹی کا باپ تھا۔واقعے کے وقت پولیس موبائل کا ڈرائیور اور دیگر اہلکار ایک ہوٹل میں کھانا کھانے گئے تھے جبکہ شہزاد موبائل کی اگلی سیٹ پر اکیلا بیٹھا تھا جب ڈرائیور اور اہلکار واپس آئے تو انھوں نے دیکھا کہ شہزاد مردہ حالت میں ہے ۔

پولیس واقعے کوٹارگٹ کلنگ قراردے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اہلکارکوجھگڑے پراس کے پیٹی بندساتھی نے ہی فائرنگ کرکے قتل کیاہے۔سرجانی ٹاؤن سیکٹر7/Dکے ڈی ایس چورنگی عبداللہ فلیٹس کے قریب کار رجسٹریشن نمبر ANQ-514 پر نامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار شخص ہلاک ہو گیا،مقتول کی شناخت25سالہ عمیرکے نام ہوئی، مقتول نیوکراچی نمبر 5مکان نمبر 66/7کارہائشی تھااوریوسف گوٹھ میں واقع کرن اسٹیٹ ایجنسی کامالک تھا،مقتول چائنہ کٹنگ میں ملوث تھااورواقعہ پلاٹوں کاتنازع معلوم ہوتاہے۔اورنگی نمبرایک بلال مسجدکے قریب کچراکنڈی سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔




قائدآبادتھانے کی حدودمیں نیومظفرآبادریڑھی روڈسے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت20سالہ ریحان کے نام ہوئی تاہم ورثا کے نہ آنے پر پولیس نے پوسٹ مارٹم اورضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے میں رکھوادی ۔نیوکراچی پاورہاؤس چورنگی کے قریب60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جوپراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ، لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔کورنگی صنعتی ایریاسیکٹر26سی این جی اسٹیشن کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پروفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے رکن منظرعالم زخمی ہوگئے جنھیں فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔وزیراعلی سندھ نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے بھی منظر عالم کے زخمی ہونے کی شدیدمذمت کی ہے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ مسلح دہشتگردوںکے ہاتھوں عوام کی جان ومال عدم تحفظ کاشکارہوچکی ہے، دہشتگردکھلے عام پروفیسرز،تاجروں اورعام شہریوںکودہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے نارتھ ناظم آبادفائیواسٹار چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرسیکیورٹی گارڈشہباززخمی ہو گیا۔پیر آباد تھانے کی حدودمیں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے35 سالہ سی آئی ڈی پولیس کااہلکارملک عاصم زخمی ہو گیا۔کورنگی ڈھائی میں پٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے نویدزخمی ہو گیا۔

سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ کے قریب گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے65سالہ عبدالوحیدزخمی ہوگیا۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے بلال کالونی چورنگی کے قریب دو موٹرسائیکلوں پرسوار 4 نامعلوم دہشت گردوں نے ریپڈ رسپانس فورس کی پولیس موبائل نمبرSP-3253پر دستی بم پھینکاجو پولیس موبائل پر گرنے کے بعدزور دار دھماکے سے پھٹ گیا،ملزمان نے پولیس موبائل پرفائرنگ شروع کر دی،فائرنگ اوردستی بم حملے میں پولیس کانسٹیبل35سالہ جمعہ خان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کانسٹیبل40سالہ علمدار اور50سالہ ہیڈ کانسٹیبل بشیر احمدزخمی ہو گئے،ہلاک و زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں بشیر محمد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہدحیات اسپتال پہنچ گئے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملے کی سخت مذمت کی ہے اور کہاہے کہ شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے اس کے باوجود شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔سائٹ فائر اسٹیشن نزد کراؤن فیکٹری کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار58سالہ سید رجب علی ہلاک ہوگیا۔

مقتول 15مددگار سائٹ آفس میں تعینات تھااورنوکری سے فارغ ہوکر وردی میں ہی گھر جارہاتھا،مقتول رجب علی سعیدآباد سیکٹر 9/D مکان نمبر F/76کا رہائشی تھا۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر4/Eمیں نامعلوم ملزمان نے سی آئی ڈی پولیس کے اہلکارملک عاصم کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا۔نارتھ ناظم آبادفائیو اسٹار چورنگی کے قریب واقعے امامیہ جنرل اسٹورپرڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ 30 سالہ شہباز زخمی ہوگیا۔سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ اورسپر مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عبدالوحیداورسیف اللہ زخمی ہوگئے ۔مہاجر کیمپ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ظہورزخمی ہوگیا،کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے محمدنورزخمی ہوا۔
Load Next Story