مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی قافلے پر فائرنگ شہری زخمی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا پھر بھارتی الزام
پاکستانی فوج نے راجوڑی سیکٹر میں چوکیوں پر گولہ باری کی ، ہم نے بھی جوابی کارروائی کی، بھارتی فوجی افسران کا دعویٰ
مقبوضہ کشمیر کے علاقے سنت نگر میں بھارتی فوجی قافلے پر فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا، فوج نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔
موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم مسلح افراد حساس علاقے میں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جس سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔ قابض بھارتی پولیس نے محمد یاسین ملک اور انکے ساتھیوں بشیر احمد بٹ، شوکت احمد بخشی، نو ر محمد کلوال، محمد شفیق بشیر احمد کشمیری اور دیگر کو شوپیاں جاتے ہوئے پلوامہ کے نزدیک گرفتار کرلیا گیا' گرفتار رہنمائوں اور کارکنوں کو کاکا پورہ تھانے میں نظر بند کیا گیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سابق سربراہ جنرل وی کے سنگھ کے حالیہ بیانات سے ثابت ہو گیاہے کہ مقبوضہ علاقے میں رچائے جانے والے نام نہاد انتخابی ڈراموں کا مقصد ہمیشہ بھارت نواز رہنمائوں کو آگے لانا رہا ہے تاکہ نئی دلی میں تیار ہونے والے بھارتی فوج کے مذموم منصوبے پر عمل درآمد کیا جاسکے۔