آواران میں زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان سے لدے 8 ٹرک چھین لئے گئے
امدادی سامان سے بھرے 14 ٹرکوں کو گجر بازار بھجوایا جارہا تھا کہ نوک جو کے قریب نامعلوم شرپسند8 ٹرک چھین کر لے گئے.
نامعلوم شرپسندوں نے زلزلہ متاثرین کے لئے بھجوائے گئے امدادی سامان سے لدے 8 ٹرک چھین لئے.
ایکپسریس نیوز کے مطابق امدادی سامان سے بھرے 14 ٹرکوں کو لیویز کی نگرانی میں آواران کے علاقے گجر بازار بھجوایا جارہا تھا کہ نوک جو کے قریب نامعلوم شرپسند8 ٹرک چھین کر لے گئے۔ تاہم 6 ٹرکوں کو منزل مقصود تک پہنچا دیا گیا جہاں امدادی سامان زلزلہ متاثرین میں تقسیم کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع آوارن سمیت اکثر زلزلہ زدہ علاقوں میں قوم پرست علیحدگی پسند تنظیمیں انتہائی فعال ہیں۔ 3 روز قبل ایک فوجی افسران کے ہیلی کاپٹر پر بھی راکٹ حملہ ہوا تھا تاہم کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔