سری نواسن بلا مقابلہ ایك سال كیلئے بھارتی كركٹ بورڈ كے صدر منتخب
بی سی سی آئی کے اجلاس میں صدر کے علاوہ بورڈ کے 5 نائب صدور کا بھی انتخاب عمل میں آيا۔
آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں شدید تنقید کا نشانہ بننے والے سری نواسن مزید ایك برس كے لئے بھارتی كركٹ بورڈ كے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔
بھارتی كركٹ بورڈ كا سالانہ اجلاس اتوار كو چنئی میں ہوا ہے جس میں مزید ایك برس كے لئے این سری نواسن كابطور صدر انتخاب ہوا ہے۔ سری نواسن صدر کے عہدے کے لیے واحد امیدوار تھے اور انہیں جنوبی زون کی تمام 6 کرکٹ ایسوسی ایشن کی حمایت حاصل تھی۔ اجلاس میں صدر کے علاوہ بورڈ کے پانچ نائب صدور کا بھی انتخاب عمل میں آيا جب کہ ساتھ ہی سنجے پٹیل کو بورڈ کا نیا سیکرٹری اور انیرودھ چودھری کو خزانچی منتخب کیا گیا۔
بھارتی سپریم كورٹ نے جمعہ کو سری نواسن کو آئی پی ایل اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران صدارتی انتخاب میں حصہ لینے كی اجازت تو دی تھی تاہم انہیں پابند كیا تھا كہ وہ عدالتی فیصلے كے بعد ہی ذمہ داریاں سنبھال پائیں۔ سری نواسن رواں برس آئی پی ایل میں سامنے آنے والے فكسنگ سكینڈل میں اپنے داماد اور چنئی سپر كنگز كے شریك مالك گروناتھ میاپن كے ملوث ہونے كی وجہ سے مشكلات میں گھرے ہوئے ہیں۔