دہشتگردی کیخلاف اقدامات کے بغير پاکستان سے مذاکرات میں پیش رفت ممکن نہیں بھارتی وزیر خارجہ

پاکستانی فوج کی خفیہ ایجنسیاں امن کوششوں کو ناکام بنانے میں کردار ادا کر رہی ہیں، بھارتی وزیر خارجہ

سلمان خورشید نے کہا کہ پاک بھارت وزارئے اعظم ملاقات خوش آئند آغاز ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے بغير پاکستان سے مذاکرات پر پیش رفت ممکن نہیں۔


بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے نیو یارک میں بھارتی اور غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت کے لئے فوج اورآئی ایس آئی کو کنٹرول کرنا ضروری ہے، پاکستانی فوج کی خفیہ ایجنسیاں حکومت کی امن کوششوں کو ناکام بنانے میں کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا بتایا جا رہا ہے کہ تمام ایجنسیوں میں اتفاق رائے ہے لیکن ایسا ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔

سلمان خورشید نے کہا کہ پاک بھارت وزارئے اعظم ملاقات خوش آئند آغاز ہے، ہم پاکستان پر اعتماد کرنا چاہتے ہیں لیکن اس بات کی بھی تصدیق کرنی ہو گی کہ کیا پاکستان مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہے، بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ملزمان کو حراست میں لے کر انہیں بھارت کے حوالے کرے، ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان جا کر مجرموں کو نہیں پکڑ سکتے اس کے لئے پاکستان کو خود ہی ان کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی۔

Recommended Stories

Load Next Story