وزارت خارجہ کی میرانشاہ میں ہوئے ڈرون حملے کی سختی سے مذمت
ڈرون حملے امریکا اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو بھی ٹھیس پہنچانے کا باعث بنتے ہیں، وزارت خارجہ
پاکستان کے وزارت خارجہ نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں ہوئے امریکی جاسوس طیارے کے حملے کی سختی سے مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور قومی سالمیت کے خلاف ہیں اور انہیں فوری بند ہونا چاہیئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے اس سے پہلے بھی متعدد بار ڈرون حملوں پر پابندی لگانے کے حوالے سے بات کی ہے کیونکہ ڈرون حملوں میں معصوم جانوں کا ضیاع ہوتا ہے اور یہ عالمی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ڈرون حملے امریکا اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو بھی ٹھیس پہنچانے کا باعث بنتے ہیں اور ان سے خطے میں امن کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقے درگا منڈی کے قریب امریکی جاسوس طیارے کے ایک گھر پر حملے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔