طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع ہوچکے ہیں رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پنجاب میں حلقہ بندیوں کا کام کل سے شروع ہورہا ہے اور 30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

رانا ثنا اللہ نے پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کےموقع پردھماکوں کودونوں ملکوں میں مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش قراردیا۔ فوٹو : فائل


وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع ہوچکے ہیں لیکن اس میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں ابھی نہیں بتا سکتے۔


فیصل آباد میں ارکان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نےکہا کہ اتوار کو پشاور میں ہونے والے دھماکے کی طالبان پاکستان نے تردید کر دی ہے لہذاٰ یہ ممکن ہے کہ اس میں کوئی اور ہاتھ ملوث ہو۔ انہوں نے پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کےموقع پردھماکوں کودونوں ملکوں میں مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش قراردیا۔ رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پنجاب میں حلقہ بندیوں کا کام کل سے شروع ہورہا ہے اور 30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story