ایف بی آر ممبران کے نئے اختیارات اور حدود کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پروضاحت طلب
ممبر ہیومن ریسوس کی طرف سے مذکورہ لیٹر کی کاپیاں ایف بی آر کے چیئرمین سمیت تمام ممبران کو بھجوائی گئی ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بورڈ ان کونسل کی منظوری کے باوجود ایف بی آر کے ممبران کے نئے اختیارات اورحدود کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر ایف بی آر کے ممبر ایڈمن شاہد حسین جتوئی سے وضاحت طلب کرلی ہے اور واضع کیا ہے کہ ممبران کے نئے اختیارات اور کام کی تفصیلات کے نوٹیفکیشن کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے کسی بھی قسم کے پیدا ہونیوالے قانونی مسئلے کی ذمے داری ممبر ایڈمن شاہد حسین جتوئی پر عائد ہوگی۔
''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کے ممبر ہیومن ریسورس مسرت جبین کی طرف سے ممبرایڈمن شاہد حسین جتوئی کو لکھے جانیوالے لیٹر نمبر 1(1) Misc-S(HRD)/ 2012- Vol- I- 123970- Rکے ذریعے ممبر ایڈمن سے ممبران کے نئے اختیارات اور ممبران کیلیے بورڈ ان کونسل کے منظور کردہ کام تفصیلات کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بارے میں وضاحت مانگی گئی ہے۔ ممبر ہیومن ریسوس کی طرف سے شاہد حسین جتوئی کو لکھے جانیوالے مذکورہ لیٹر کی کاپیاں ایف بی آر کے چیئرمین سمیت تمام ممبران کو بھجوائی گئی ہیں۔