مسیح برادری سے یکجہتی چرچ کے باہر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی
شرمیلا فاروقی،ارم فاروقی،عارف علوی، سماجی اور سول سوسائٹی کے ارکان کی شرکت
مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلیے سیاسی، مذہبی،سماجی تنظیموں اورسول سوسائٹی کی جانب سے اتوار کو سینٹ پیٹرک چرچ کے باہر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی، ایم کیو ایم کی رہنما ارم فاروقی، تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی سمیت مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں ، سول سوسائٹی کے ارکان اور مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے نعرے درج تھے۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں مختلف رہنماؤں نے کہا کہ آج انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کا مقصد یہ ہے کہ آج پاکستان میں رہنے والے تمام مذاہب اور قوموں کے لوگ متحد ہیں ان میں کوئی تفریق نہیں ہے سب دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود تمام سیاسی قوتیں اور عوام ملک میں امن چاہتے ہیں۔