کوٹری پابندی کے باوجود صنعتی فضلہ کے بی فیڈر میں چھوڑا گیا

سائٹ انجینئر کے حکم پر فضلہ48 گھنٹے تک فیڈر میں اخراج کیا جاتا رہا،ڈپٹی کمشنر جامشورو کی پراسرار خاموشی

قریبی گوٹھوں کا بچانے کے لیے تمام صنعتی فضلہ رات کے اوقات میں کے بی فیڈر میں چھوڑ دیا گیا۔فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

کے بی فیڈر میں سائٹ انجینئر کے حکم پر صنعتی فضلہ48 گھنٹے تک اخراج کیا جاتا رہا، ڈپٹی کمشنر جامشورو کی پراسرار خاموشی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے کے بی فیڈر نہر میں کوٹری انڈسٹری زون کے صنعتی فضلے کا اخراج بند کر دیا گیا تھا، جس پر محکمہ سائٹ کی جانب سے تمام گندہ پانی خالی زمینی ٹینک پر نکاس کیا جا رہا تھا جس کے بھر جانے پر محکمہ سائٹ کے انجینئر رشید ملانو کی جانب سے قریبی گوٹھوں کا بچانے کے لیے تمام صنعتی فضلہ رات کے اوقات میں کے بی فیڈر میں چھوڑ دیا گیا۔




مقامی افراد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جامشورو ساجد جمال ابڑو کو اطلاع دینے کی کوشش کی گئی مگر ان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور محکمہ سائٹ کوٹری نے تمام ٹینک کے بی فیڈر میں اخراج کر دیے۔ واضع رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جامشورو کے سختی سے ہدایت کی گئی تھی کہ کے بی فیڈر نہر میں صنعتی فضلے کا اخراج نہ کیا جائے مگر ان کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔
Load Next Story