نوکوٹ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر خاکروبوں کی ہڑتال گندگی کے ڈھیر لگ گئے

گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہ نہیں دی جارہی، ہمارے بچے بھوک و افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں،خاکروب

سیوریج اور بارش کا پانی سڑکوں پر جمع، تعفن پھیل گیا ۔ فوٹو فائل

نوکوٹ میں گزشتہ 3ماہ سے خاکروبوں کو تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث کام چھوڑ ہڑتال کے باعث شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا جبکہ شہر کے مین بازار میں بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث کاروبار ٹھپ، شہریوں میں تشویش کی لہر۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نوکوٹ کے ملازمین کو گزشتہ 3 ماہ کی تنخواہ نہ ملنے کے باعث خاکروبوں نے کام چھوڑ ہڑتال کردی جس سے شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے، جگہ جگہ گندگی اور کچرے کے باعث تعفن پھیل گیا۔ خاکروبوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہ نہیں دی جارہی، ہمارے بچے بھوک و افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں، ہم نے مجبور ہوکر ہڑتال کی ہے۔




دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث برساتی پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے کیونکہ صفائی نہ ہونے کے باعث گٹر نالے بند ہیں، شہر کے مین چوک اور ڈھورو بازار میں گندگی کے باعث داخل ہونا مشکل ہوگیا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات و دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوکوٹ میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام میں پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ہوسکے۔
Load Next Story