کراچی میں نگلیریا نے ایک اور جان لے لی
رواں سال کراچی میں نگلیریا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے
نگلیریا کے مرض میں مبتلا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد رواں سال کراچی میں نگلیریا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
جناح اسپتال میں زیر علاج نگلیریا فاؤلری (وائرس) میں مبتلا کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ کا رہائشی 20 سالہ جمشید ولد حمید جان کی بازی ہارگیا جو جناح اسپتال میں گزشتہ دو روز سے زیر علاج تھا، جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق جمشید کو 11 ستمبر کو جناح اسپتال میں داخل کیا تھا جس میں نگلیریا کی تصدیق ہوئی تھی، کراچی میں رواں سال نگلیریا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق نگلیریا جرثومہ ہے جو گرم پانی میں تیزی سے پرورش پاتا ہے اور ناک میں پانی کے ذریعے جسم میں داخل ہوکر دماغ کو شدید متاثر کرتا ہے، پانی ابال کر استعمال کرنے اور پانی کے ٹینکوں میں کلورین کی مقدار بین الاقوامی معیار کے مطابق استعمال کرنے سے نگلیریا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔