آئی ٹی ایف کا پاکستان بھارت ڈیوس کپ مقابلے اسلام آباد ہی میں کرانے کا فیصلہ
یہ مقابلے بھارت کی جانب سے نیو ٹرل مقام پر کرانے اورتاریخ بڑھانے کے اصرار پر ملتوی کیے گئےتھے
آئی ٹی ایف نے ڈیوس کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دو روزہ ٹائی 25 ستمبر سے اسلام آباد ہی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت نے 14 اور 15 ستمبر کو شیڈول ایشیا اوشیانا زون کے گروپ ون کے یہ مقابلے بھارت کی جانب سے نیو ٹرل مقام پر کرانے اورتاریخ بڑھانے کے اصرار پر ملتوی کیے گئےتھے،پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرنے والی آئی ٹی ایف نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے آزاد سیکورٹی مشیران اورمیزبان ملک کی مدد سے پاکستان میں سیکورٹی حالات پر نظر رکھے گی۔
واضح رہے کہ آئی ٹی ایف بھارت کی جانب سے ویزے کے حصول کے لیے تاخیر کرنے پر اپنی حیرت اور تشویش کا اظہار کرچکی ہے، اس کا کہنا تھا ہے کہ ڈیوس کپ قواعد کے مطابق دورہ کرنے والے ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر متعلقہ اور مطلوبہ کوائف کو پورا کرنے کا اہتمام کرے، دوسری جانب پاکستان ٹینس فیدریشن کے سیکریٹری کرنل (ر) گل رحمان نے آئی ٹی ایف کے اس فیصلے سے لا علمی ظاہر کی ہے۔