پشاور دھماکے کے ملزمان سخت ترین سزا کے مستحق ہیں الطاف حسین

الطاف حسین نے شہیدہونے والے افراد کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور انھیں صبرکی تلقین کی۔

دہشتگرد بے گناہوں کوخون میں نہلارہے ہیں،متحدہ کے کارکن زخمیوں کوخون کے عطیات دیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پشاورکے قصہ خوانی بازارمیں دھماکے کی سخت مذمت کی ہے۔

دھماکوں کے نتیجے میں متعددبے گناہ افراد کے شہیداورزخمی ہونے پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ ایک ہفتہ قبل دہشت گردوں نے چرچ پرحملہ کرکے درجنوں مسیحی خواتین، نوجوانوں، بزرگوں اوربچوں کو ہلاک اور زخمی کردیا تھاجبکہ2دن قبل پشاورکے علاقے چارسدہ روڈپرسیکریٹریٹ کے ملازمین کی بس کوبم دھماکے کانشانہ بناکرکئی سرکاری ملازمین کوہلاک و زخمی کیا جاچکا ہے، دہشت گردوں کی جانب سے اب پشاورکے قصہ خوانی بازارمیں یکے بعد دیگرے بم دھماکے کرکے بے گناہ افرادکوخاک وخون میں نہلانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔الطاف حسین نے شہیدہونے والے افراد کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور انھیں صبرکی تلقین کی۔




الطاف حسین نے صوبہ خیبر پختونخواخصوصاً پشاورکے ذمے داران،کارکنان اورہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افرادکی زندگیوںکے تحفظ کیلیے زیادہ سے زیادہ تعدادمیں خون کے عطیات دیں۔دریں اثنا الطاف حسین نے ایک اور بیان میں سانحہ 30 ستمبر 1988 حیدرآباداورسانحہ یکم اکتوبرکراچی1988 کے شہدا کی25ویں برسی کے موقع پرتمام شہداکوزبردست خراج عقیدت پیش کیا اورکہاہے کہ حق پرستی کی جدوجہد میں شامل شہدا کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گااورہمارایقین ہے کہ شہداکے لہوکے صدقے حق پرستی کی تحریک اپنی منزل پرضرورپہنچے گی۔
Load Next Story