ڈرون حملے خود مختاری اور علاقائی یکجہتی کے خلاف ہیں ترجمان دفتر خارجہ
ڈرون حملے بین الاقوامی تعلقات کے لیے مسائل پیدا کررہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
KARACHI:
ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے 24 گھنٹے میں شمالی وزیرستان میں دوسرے ڈرون حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے خودمختاری اور علاقائی یکجہتی کے خلاف ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلسل ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، حکومت کئی بارکہہ چکی ہے کہ ڈرون حملوں کے منفی اثرات نکل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حملوں سے بے گناہ شہری بھی مارے جاتے ہیں، ڈرون حملے بین الاقوامی تعلقات کے لیے مسائل پیدا کررہے ہیں، اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے خطے میں امن و استحکام کی کوششوں، پاک امریکادوستانہ تعلقات اور تعاون پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں شمالی وزیرستا ن میں یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے، آج صبح 4 بجے شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا، جبکہ گزشتہ روزمیرانشاہ کے قریبی علاقے درگاہ منڈی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔