شمالی وزیرستان اور دیر میں فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید
دیر میں پاک افغان سرحد پر افغان علاقے سے دہشت گردوں نے باڑ لگانے میں مصروف پاک فوج کے دستوں پر فائرنگ کی
خیبر پختون خوا میں فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مغربی سرحد پر دو واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں گزشتہ رات دیر گئے اباخیل کے قریب سیکیورٹی فورسز کی پارٹی معمول کے گشت پر تھی کہ شرپسندوں نے اس پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی اخترحسین شہید ہوگیا اور جوابی کارروائی میں 2 شرپسند بھی مار ے گئے۔ 23 سالہ سپاہی اختر حسین کا تعلق ڈسٹرکٹ بلتستان سے تھا۔
دوسرے واقعہ میں دیر کے علاقے میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں نے باڑ لگانے میں مصروف پاک فوج کے دستوں پر فائرنگ کی جس سے 3 فوجی جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
شہید ہونے والوں میں لانس نائیک سید امین آفریدی، لانس نائیک محمد شعیب سواتی اور سپاہی کاشف علی شامل ہیں۔
افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا احتجاج
دریں اثنا دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے فوجیوں کی شہادت پر احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے والے فوجیوں پر فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے کیوں کہ باڑ لگانے والی ٹیم پر فائرنگ افغان علاقے سے کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکام اپنے علاقے میں صورتحال کنٹرول کرنے کے ذمے دار ہیں، افغان حکومت بارڈر محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔