کراچی میں سیکیورٹی گارڈ نے جان دے کر بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرکے 2 ڈاکؤں کو ہلاک کردیا جبکہ خاتون سمیت 3 ڈاکو فرار پونے میں کامیاب ہوگئے
خالد بن ولید روڈ پر گارڈ نے اپنی جان دے کر بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی جبکہ پولیس مقابلےمیں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکو نجی بینک میں ڈکیتی کے لئے آئے تو دروازے پر موجود سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے گارڈ کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں کے فرار ہونے کے بعد پولیس نے ان کا پیچھا کیا اور سولجر بازار میں ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن اس میں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا اور ڈاکو ایک مکان میں چھپ گئے۔
ڈاکوؤں کو قابو کرنے کے لئے ضلع بھر سے پولیس طلب کرلی گئی اور پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا، اس دوران ڈاکوؤں نے دستی بم حملہ بھی کیا تاہم مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ خاتون سمیت 3 ڈاکو فرار ہوگئے۔