بی آر ٹی منصوبہ کے پی کے حکومت کے گلے پڑگیا 69 ملازمین نکال دیے

فنڈز ختم ہونے کی وجہ سے ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے، محکمہ پی ڈی اے

فنڈز ختم ہونے کے سبب ملازمین کو نکالا گیا ہے (فوٹو: فائل)

بی آر ٹی منصوبے میں ایک اور مشکل سامنے آگئی، فنڈز کی کمی کے باعث پروجیکٹ کے 69 ملازمین کو فارغ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بی آر ٹی منصوبہ خیبرپختونخوا حکومت کے لیے درد سر بن گیا اب اس پروجیکٹ کے لیے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث بی آر ٹی میں کام کرنے والے 69 ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔


اس حوالے سے پی ڈی اے نے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، نکالے گئے ملازمین میں سپروائزر، ہیلپر، ٹیکنیشن، اسسٹنٹ سپروائزر،چوکی دار، ڈرائیور، مالی اور پیڈ انٹرنی بھی شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فنڈز ختم ہونے کی وجہ سے ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے۔
Load Next Story