ڈرائیونگ سے خواتین کے رحم کو نقصان پہنچتا ہے سعودی عالم کا فتویٰ

جو خواتین باقاعدگی سے گاڑی چلاتی ہیں انہیں بچوں کی پیدائش کے وقت طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شیخ صالح کی منطق

سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پرغیر اعلانیہ پابندی عائد ہے۔ فوٹو: فائل

ایک سعودی عالم نے فتویٰ دیا ہے کہ گاڑی کی ڈرائیونگ سے خواتین کے رحم کو نقصان پہنچتا ہے اور وہ مختلف پیچیدگیوں کا شکار ہوجاتی ہیں۔


عربی نیوز ویب سائٹ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں سعودی عالم دین شیخ صالح کا کہنا تھا کہ گاڑی کی ڈرائیونگ سے خواتین کے رحم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ زچگی کے دوران مختلف مسائل کا شکار ہوتی ہیں، یہی وجہ سے کہ جو خواتین باقاعدگی سے گاڑی چلاتی ہیں انہیں بچوں کی پیدائش کے وقت طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں صرف مردوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جاتے ہیں۔ خواتین کی ڈرائیونگ پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے اور اس پابندی پر پولیس کے ذریعے عمل درآمد کرایا جاتا ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی پر خواتین کو جیل بھی ہوسکتی ہے۔ سعودی علما کی اکثریت خواتین کو خود گاڑی چلانے کی اجازت دینے کے خلاف ہیں۔
Load Next Story