جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کا آغاز
کیمپ میں پہلے سیشن میں فیلڈنگ جبکہ دوسرے میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی جارہی ہے، اسسٹنٹ مینیجر شاہد اسلم
جنوبی افریقا كے خلاف سیریز كی تیاریوں كے لئے پاكستان كی ٹیسٹ اور اے ٹیم كے ممكنہ كھلاڑیوں كا تربیتی كیمپ لاہور میں شروع ہوگیا۔
نیشنل كركٹ اكیڈمی لاہور میں قومی ٹیم کے ہیڈ كوچ ڈیو واٹمور كی زیر نگرانی شروع ہونے والے كیمپ میں اے ٹیم میں كپتان عمر امین، شان مسعود، احمد شہزاد، اظہر علی، فیصل اقبال، اسد شفیق، احسان عادل، احمد جمال، اكبر الرحمان، عثمان قادر، یاسر شاہ، شعیب مقصود، اعزاز چیمہ، عمران خان اور وكٹ كیپر محمد رضوان نے شرکت کی جبكہ ٹیسٹ ٹیم كے لئے اعلان كردہ 28 ممكنہ كھلاڑیوں میں شان مسعود، خرم منظور، صہیب مقصود، یونس خان، مصباح الحق، فیصل اقبال، وکٹ کیپر عدنان اكمل، عبدالرحمان، عثمان قادر، جنید خان، راحت علی، وہاب ریاض، احمد شہزاد، محمد حفیظ، اظہر علی،عمر امین، اسد شفیق، سرفرا ز احمد، ذوالفقار بابر، یاسر شاہ، اعزاز چیمہ، احسان عادل، احمد جمال، اكبر الرحمان، عمران خان اور محمد رضوان بھی کیمپ میں شریک تھے۔
اسسٹنٹ مینیجر شاہد اسلم كے مطابق کیمپ میں آج رپورٹ نہ کرنے والے سعید اجمل کل كیمپ میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا كہ كیمپ میں 2 مختلف سیشنز میں ٹریننگ كی جارہی ہے، پہلے سیشن میں صبح ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک فیلڈنگ جبکہ سہ پہر ساڑھے 3 بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہونے والے سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ كی پریكٹس کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا ٹریننگ كیمپ 6 اكتوبر تک جاری رہے گا جس دوران اے ٹیم اور ٹیسٹ ٹیم کے درمیان پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔