سندھ بھر میں میڈیکل کالجوں کیلیے داخلہ ٹیسٹ آج ہوں گے
صوبے بھرسرکاری ونجی میڈیکل وڈینٹل کالجوں کیلیے انٹری ٹیسٹ کیلیے6مراکزقائم، کراچی میں ٹیسٹ این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوگا
کراچی سمیت سندھ کے سرکاری وپرائیویٹ میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں سال برائے 2019-20 میں داخلوں کے لیے آج (اتوار کو) انٹری ٹیسٹ ہوگا۔
انٹری ٹیسٹ نیشنل ٹیسٹنگ سروسزکے تحت کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقدکیاجائے گا جبکہ صوبے بھرمیں انٹری ٹیسٹ کے لیے6 مرکزبنائے گئے ہیں ان میں حیدرآباد، نوابشاہ، لاڑکانہ، میرپورخاص اور سکھر شامل ہیں۔
سابقہ کمیٹی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے نوٹیفکیشن کے مطابق امسال داخلہ ٹیسٹ میں انٹر سائنس میں 70فیصد مارکس حاصل کرنے والے امیدواروں کو انٹری ٹیسٹ میں شرکت کریں گے، اس سے قبل انٹری ٹیسٹ میں60فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو شرکت کی اجازت دیدی جاتی تھی تاہم امسال سے70فیصد مارکس حاصل کرنے والے امیدوار آج ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرسکیں گے، امسال صوبے سندھ کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا عمل جامشورو میں واقع لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ادھر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا توسیع آرڈیننس کی مدت ختم ہونے کے بعد کونسل غیر فعال ہوگئی جس کے بعد فی الحال سرکاری وپرائیویٹ میڈیکل وڈینٹل کالجوں کی مانیٹرنگ اور تدریسی عمل بھی مانیٹرنہیں کیا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے آرڈیننس کی مدت ختم ہوچکی ہے اب امسال دوبارہ نیا صدراتی ترمیمی آرڈیننس جاری کیاجائیگا جس کے بعد کونسل فعال ہوسکے گی۔