خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1189تک جا پہنچی
24 گھنٹوں کے دوران 98 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1189تک جا پہنچی ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ڈینگی وائرس نے وبائی صورت حال اختیار کرلی ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 98 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پشاور میں مزید 55 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سوات، شانگلہ اور بٹگرام میں 9،9، مانسہرہ 6 ، صوابی سے 5 جب کہ مردانم لوئردیر اور بونیر میں 4،4 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح رواں برس صوبے بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1189تک جا پہنچی ہے۔