بلوچستان پولیس کی جانب سے کوئٹہ میں ہفتہ خوش اخلاقی کا آغاز

ہفتہ خوش اخلاقی منانے کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان تعلق کو استوار کرنا ہے، ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ

ہفتہ خوش اخلاقی منانے کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان تعلق کو استوار کرنا ہے، ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ، فوٹو: فائل

عوام اور پولیس میں اچھے تعلقات استوار کرنے کے لیے بلوچستان پولیس کی جانب سے ہفتہ خوش اخلاقی کا آغاز ہوگیا۔


عوام میں پولیسنگ کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے اور غلط فہمیاں دور کرنے کے حوالے سے کوئٹہ میں پولیس اہلکار عوام میں گھل مل گئے، ہفتہ خوش اخلاقی کا آغاز ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے شہریوں میں پھول تقسیم کر کے کیا جب کہ ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے بچوں میں گفٹ بھی تقسیم کیے۔

ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے مہم کے حوالے سے کہا کہ ہفتہ خوش اخلاقی منانے کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان تعلق کو استوار کرنا ہے۔
Load Next Story