طالبان مذاکرات پرجتنی کم بحث ہواتناٹھیک ہوگاپرویزرشید

وزیراعظم نے منموہن کے لیے عورت کالفظ استعمال نہیں کیا،ملاقات خوشگواررہی،وزیراطلاعات

پاکستان بھارت کے ساتھ امن پالیسی کوجاری رکھناچاہتاہے،پرویزرشید،فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نے ملاقات میں میاں نواز شریف کا دل موہ لیا۔

وزیراعظم کی منموہن سنگھ سے ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی۔ نوازشریف نے منموہن سنگھ کیلیے عورت کالفظ استعمال نہیں کیاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن پالیسی کوجاری رکھناچاہتاہے،ہم عالمی برادری کاحصہ بن کرخطے میں امن قائم کریں گے۔




انھوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نے پاک بھارت تعلقات کوپرامن بنانے کیلیے یقین دہانی کرائی ہے۔ ایک سوال پر سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وہ بھارتی وزیرخارجہ سلمان رشیدکے بیان پرکوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔
Load Next Story