ڈیڈلائن ختموزیراعظم نے اثاثوں کی تفصیل جمع کرانے کیلیے2دن کی مہلت مانگ لی

آخری دن وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے الیکشن کمیشن کوایک خط لکھاگیا

وزیراعظم غیر ملکی دورے پرہیں جس کے باعث وہ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کراسکتے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا۔


الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے لیے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈلائن گزشتہ روزختم ہوچکی ہے اور آخری دن وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے الیکشن کمیشن کوایک خط لکھاگیا جس میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم غیر ملکی دورے پرہیں جس کے باعث وہ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کراسکتے، لہٰذا انھیں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے 2دن کی مہلت دی جائے۔

 
Load Next Story