اداکار سنجے دت کو علاج کی غرض سے 14 دن کیلئے پیرول پر رہا کردیا گیا

سنجے دت کی صحت ٹانگ میں تکلیف کے باعث دن بدن بگڑ رہی تھی لہٰذا علاج کیلئے انہیں عارضی طور پر رہا کیا گیا، بھارتی میڈیا

سنجے دت جیل سے عارضی رہائی کے بعد علاج کیلئے ممبئی روانہ ہوگئے ہیں، بھارتی میڈیا فوٹو: فائل

SYDNEY:
بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو علاج کے غرض کے 14 کے لئے پیرول پر جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت کی صحت ٹانگ میں تکلیف کے باعث دن بدن بگڑ رہی تھی جس کے باعث انہیں میڈیکل چیک اپ اور علاج کے لئے پیرول پر 2 ہفتوں کے لئے رہا کیا گیا، سنجے دت پونے کی یرواڈا جیل میں اپنی باقی ساڑھے 3 سال کی سزا پوری کر رہے ہیں جہاں سے عارضی رہائی کے بعد وہ علاج کے لئے ممبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سنجے دت کو 1993 کے بم دھماکوں میں ملوث ملزمان کا اسلحہ گھر میں چھپانے کے جرم میں 2006 میں ٹاڈا عدالت کی جانب سے 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی جو رواں سال مارچ میں سپریم کورٹ کی جانب سے کم کر کے 5 سال کردی گئی تھی۔
Load Next Story