سویڈن بزرگ افراد کیلئے بہترین جب کہ افغانستان اور پاکستان بدترین ممالک قرار

پاکستان بزرگوں کے لئے بدترین ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

بہترین ممالک کی فہرست میں ناروے دوسرے، جرمنی تیسرے، نیدرلینڈ چوتھے اور کینیڈا پانچویں جب کہ امریکا آٹھویں پر ہے۔ فوٹو؛ فائل

برطانوی رپورٹ کے مطابق سویڈن بزرگوں کےلئے بہترین جب کہ افغانستان اور پاکستان بدترین ممالک ہیں۔


اقوام متحدہ کی مدد سے برطانیہ کی ساؤتھ ہمپٹن یونیورسٹی نے رپورٹ تیار کی ہے جس میں دنیا کے 91 ممالک میں بزرگوں کے معیار زندگی کا جائزہ لیا گیا۔ جائزے میں بزرگوں کی صحت اور انہیں معاشرے میں دیے گئے دوستانہ پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سویڈن بزرگوں کی رہائش کے لیے موزوں ترین ملک قرار پایا جب کہ ناروے دوسرے نمبر پر، جرمنی تیسرے، نیدرلینڈ چوتھے اور کینیڈا پانچویں جب کہ امریکا بزرگ افراد کے لئے آٹھویں اور برطانیہ تیرہویں نمبر پر بہترین ملک قرار پایا۔

رپورٹ کے مطابق افعانستان بزرگوں کےلئے سب سے بدترین ملک ہے جب کہ تنزانیہ دوسرے اور پاکستان بزرگوں کے لئے برے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
Load Next Story