پشاور میں خاتون نے اپنے ہی گھر ڈاکا ڈلوادیا
خاتون نے گھر سے 30 تولے سونا، 25 ہزار روپے نقدی اور 24 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ چوری کرادیے
پشاور میں خاتون نے اپنے ہی گھر ڈاکا ڈلوادیا تاہم پولیس نے معاملہ سلجھاتے ہوئے خاتون، اس کے آشنا اور دو دوستوں کو گرفتارکرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقہ ملک پورہ میں خاتون نے اپنے ہی گھر ڈاکا ڈلوادیا اور گھر سے 30 تولے سونا، 25 ہزار روپے نقدی اور 24 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ چوری کرادیے، خاتون نے یہ اقدام مبینہ آشنا کے ساتھ مل کر اٹھایا ہے۔
ہنی نامی خاتون کی مبینہ طور پر ایک سال قبل نعیم شاہ نامی نوجوان کے ساتھ دوستی ہوئی، وہ ورزش کے لیے گلبہار میں واقع جم جاتی تھی ایک سال قبل راستے میں اس کی ملاقات نعیم شاہ کے ساتھ ہوئی اس دوران نعیم شاہ نے اسے اپنا موبائل نمبر دیا اس کے بعد ان کے مابین دوستی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ گزشتہ دنوں نعیم شاہ نے اسے آگاہ کیا کہ اس کی منگنی ہوچکی ہے لیکن وہ اپنی منگنی توڑد ے گا اور ہنی اپنے شوہر سے طلاق لے گی بعدازاں دونوں شادی کرلیں گے۔
شادی اور بعد کی زندگی کے اخراجات کے لیے نعیم شاہ نے ہنی کی مرضی سے اس کے گھر ڈکیتی کا منصوبہ بنایا اور واقعے کے روز نعیم شاہ کو گھر بلایا اور سب کچھ اس کے حوالے کرکے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تاہم بات چھپ نہ سکی۔ پولیس نے نعیم شاہ کا ساتھ دینے والے اس کے دوستوں اشفاق اور عثمان کو بھی گرفتار کرلیا جو کہ طالب علم ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون نے انہیں بتایا کہ جب سے اس کی شادی ہوئی ہے اسی دن سے اس کا شوہر اس کا خیال نہیں رکھتا تھا اسی وجہ سے اس نے شوہر کو چھوڑنے، کسی اور سے شادی کرنے اور اس واقعے کی منصوبہ بندی کی۔