بنگلہ دیش میں اپوزیشن رہنما صلاح الدین چوہدری کو جنگی جرائم کےالزام میں سزائے موت

صلاح الدین چوہدری پر پاکستانی فوج کے ساتھ ملکر شہریوں کے قتل اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے الزامات تھے۔

صلاح الدین قادر چوہدری بنگلہ دیش کی ساتویں ایسی سیاسی شخصیت ہیں جنہیں جنگی جرائم کے مبینہ ارتکاب پر سزائے موت دی گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش کی عدالت نے حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما صلاح الدین قادر چوہدری کو سزائے موت سنا دی ہے۔


ڈھاکہ میں حکومت کی جانب سے قائم جنگی جرائم کے خصوصی ٹربیونل میں صلاح الدین چوہدری کے خلاف پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر سیکڑوں نہتے شہریوں کو تشدد کے بعد قتل کرنے اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے الزامات زیر سماعت تھے ، سماعت کے بعد خصوصی ٹریبونل نے انہیں 1971 میں سقوط ڈھاکہ کے دوران تشدد، جنسی زیادتی اور نسل کشی جیسے جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ 64 سالہ صلاح الدین قادر چوہدری بنگلہ دیش کی ساتویں ایسی سیاسی شخصیت ہیں جنہیں اس ٹربیونل نے جنگی جرائم کے مبینہ ارتکاب پر سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے، سزائے موت سنائے جانے والے دیگر افراد کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔
Load Next Story