بھارتی فلمسازوں میں تخلیقی صلاحیتوں کی شدید کمی ہےعرفان خان
بالی وڈ اور ہالی وڈ میں اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والے عرفان خان کا کہنا ہے کہ بھارتی فلمسازوں میں تخلیقی صلاحیتوں کی شدید کمی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ50 اور 60 کے عشرے میں بننے والی بھارتی فلموں کی ایک مخصوص زبان ہوا کرتی تھی، وہ خالصتاً بھارتی اور ان میں اٹھائے گئے مسائل عوامی نوعیت کے ہوتے تھے۔ اس دور کی فلموں میں گانوں اور اس میں استعمال کی گئی زبان کو تخلیقی طریقے سے استعمال کیا جاتا تھا۔
عرفان خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلموں میں اب ماضی جیسی بات نہیں رہی، موجودہ دور میں بنائی جانے والی فلمیں ناظرین کے دل پر اثر نہیں چھوڑتی، فلموں میں گانے بغیر موقع محل دیکھے بغیر استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں دیکھتے ہیں اور بھول جاتے ہیں، اس کی سب سے بڑی وجہ بھارتی فلمسازوں میں تخلیقی صلاحیتوں کی کمی ہے، بھارتی سینما 100 سال اس لئے پورے کر پایا کیونکہ بھارتیوں کے پاس تفریح کا کوئی اور ذریعہ نہیں۔