پاکستان کا بھارتی وزیراعظم کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار
بھارت نے مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی تھی
بھارتی حکومت نے وزیراعظم نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست دی تھی لیکن پاکستان نے ایسا کرنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے امریکا جانے کے خواہشمند تھے اور اس سلسلے میں بھارتی حکومت کی جانب سے حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی تھی کہ نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے لیکن پاکستان نے مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاکستان نے بھارتی صدرکوفضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سےدرخواست باضابطہ طور پر گزشتہ ہفتے دی گئی جس میں کہا گیا کہ نریندرمودی 20 ستمبر کو پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر امریکا جانا چاہتے ہیں لہذا پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق اجازت نہیں دی تھی۔