محسن داوڑ اور علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
محسن داوڑ اور علی وزیر کو خڑکمر چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا
ہائی کورٹ نے ارکان قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے بنوں سرکٹ بینچ میں جسٹس ناصر محفوظ نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ عدالت نے دونوں سیاسی رہنماؤں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ گرفتار
ہائی کورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں اور دو افراد کی شخصی ضمانت کی عوض رہائی کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کو خڑکمر چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔