وزیراعظم نواز شریف امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے
وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف امریکا کا دورہ مکمل کرکےوطن واپس پہنچ گئے ہیں، نور خان ایئر بیس پر وزیراعظم نواز شریف کا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے استقبال کیا۔
امریکا کے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا اور بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سمیت عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اسلام آباد میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہو گا جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے۔