پاکستان کے ٹھکرائے ہوئے مکی آرتھر کو نیوزی لینڈ میں نوکری مل گئی
مکی آرتھر نیوزی لینڈ میں سپر سمیش ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم سینٹرل اسٹیج کی کوچنگ کریں گے
ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد فارغ کیے جانے والے پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو نیوزی لینڈ میں نئی مصروفیت مل گئی ہے۔
مکی آرتھر نیوزی لینڈ میں سپر سمیش ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم سینٹرل اسٹیج کی کوچنگ کریں گے، اپنے دور میں پاکستانی کرکٹرز کے بے پناہ ٹیلنٹ اور روشن مستقبل کی باتیں کرنے والے مکی آرتھر نے اب نیوزی لینڈ کی کرکٹ کے گن گانا شروع کردیئے ہیں۔
مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ کیویز کرکٹ کے حوالے سے ہمیشہ پرجوش رہا ہوں، یہاں کا سسٹم بہترین ہے، چیمپئن سینٹر اسٹیج کو اعزاز کے دفاع کے لئے تیار کروں گا۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں سمیش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ دسمبر میں شروع ہونے سے قبل مکی آرتھر چارج سنبھال لیں گے۔