سری لنکن کھلاڑیوں پر آئی پی ایل کی جانب سے بڑا دباو ہے شاہد آفریدی
شعیب یوسف اور یونس خان کو انڈر 19 کی زمہ داریاں دینی چاہیے، شاہد آفریدی
ممتاز آل راونڈ شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ سری لنکن کھلاڑیوں پر آئی پی ایل کی جانب سے بڑا دباو ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان کراچی میں کینسر میں مبتلا اپنے پرستار بچے سے ملنے ان کے گھر گئے جہاں انہوں نے 13 سالہ سید حسن کی مزاج پرسی کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو وقت دیں، 6 ٹیموں کا نظام بہتر ہے اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جب کہ جونیر سطح پر کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے سینیرز سے فائدہ اٹھائیں، شعیب یوسف اور یونس خان کو انڈر 19 کی زمہ داریاں دینی چاہیے۔
آفریدی نے مصباح کو چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ بنانے پر مبارباد دیتے ہوئے کہا کہ مصباح محنتی ہے 24 گھنٹے کام کرتا ہے، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننا بڑا چیلنج ہے، سرفراز کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپتان بنانا درست ہے لیکن تینوں فارمیٹ کو لے کر چلنا مشکل ہے اس کو ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔
سابق کپتان نے کہا کہ سری لنکن کھلاڑیوں پر آئی پی ایل کی جانب سے بڑا دباو ہے تاہم سری لنکا کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان آنے پر رضامند کرے، ہم نے سری لنکا کو ہمشہ سپورٹ کیا ان کو لازمی آنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں بہت کھیلا سب نے مجھے عزت دی ہےاور بھارت میں ہر کوئی مودی نہیں اچھے لوگ بھی ہیں، مودی گندہ کردار ادا کر رہا ہے، مودی نے پوری دنیا میں بھارت کو بدنام کیا۔