پی آئی اے ساتھی ملازم پر تشدد میں ملوث ملازم کی خلاف قانون ترقی
مذکورہ آفیسر نے متعدد لوگوں کے ہمراہ پی آئی اے کے ایک ملازم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا
پی آئی اے انتظامیہ نے خلاف قوانین ساتھی ملازم پر تشدد کے جرم میں ملوث ملازم کو ترقی دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے میں خلاف ضابطہ اور خلاف قوانین اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، حال میں انتظامیہ نے گروپ فور کے اپروو انسپکٹر وقار جاوید پی نمبر 63066 کو گروپ فائیو کے آفیسر انجینئرنگ کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔
پی آئی اے قوانین کے مطابق جس ملازم کے خلاف ڈسپلنری انکوائری جاری ہو انکوائری کمیٹی کی جانب سے اس شخص کے الزام سے بری الذمہ ہونے تک ملازم کو کسی بھی قسم کی ترقی نہیں دی جاسکتی۔
مذکورہ آفیسر نے متعدد لوگوں کے ہمراہ پی آئی اے کے ایک ملازم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر انکوائری کمیٹی نے کئی افراد کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے واقعے کے تین مرکزی کرداوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جن میں سے ایک سابق ایئرلیگ (سی بی اے) کے عہدے دار وقار جاوید بھی ہیں۔
کمیٹی کی جانب سے وضاحت طلبی کے باوجود پی آئی اے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے اس معاملے کو نظر انداز کرتے ہوئے افسر کو خلاف قانون ترقی دی اور اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔