گورنر سندھ کا وزیر داخلہ کو فونمتحدہ نے احتجاج مؤخر کردیا
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گورنر سندھ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس ضمن میں صورت حال کا جائزہ لیں گے
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی سے منگل کی شب فون پر رابطہ کرکے رینجرز اور پولیس کی جانب سے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ کارروائیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گورنر سندھ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس ضمن میں صورت حال کا جائزہ لیں گے اور کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کی درخواست پر متحدہ قومی موومنٹ نے احتجاج کا فیصلہ موخر کردیا ہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے وضاحت کے بعد ہی ایم کیو ایم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔