سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد
عدالت نے رانا ثناءاللہ کے شریک پانچ ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کرلی
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
اینٹی نارکوٹک فورس کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تاہم عدالت نے رانا ثناءاللہ کے پانچ شریک ملزموں کی ضمانت منظور کرلی۔ اسپیشل سینٹرل جج خالد بشیر نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔
احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ شکر ہے رانا ثناءاللہ کے ساتھیوں کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی، رانا ثناءاللہ حق اور سچ پر ہیں، ان کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ میں دائر کریں گے۔