ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونے کی قیمت بھی گر گئی

فی تولہ سونا 87 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونا 74 ہزار 674 روپے کا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1501 ڈالر ہوگئی ہے ۔ فوٹو: فائل

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت گھٹ کر 87 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 15 پیسے کم ہوئی اور ڈالر 156 روپے 08 پیسے پر بند ہوا، اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کم ہوکر 156 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔


دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی، ڈالر کی قدر گرنے اور عالمی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 کی معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1501 ڈالر ہوگئی ہے جب کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 87 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 74 ہزار 674 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
Load Next Story