سابق ڈی جی پارکس کی بطور مشیر کبھی تقرری نہیں ہوئی میئر کراچی
لیاقت قائمخانی کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پارکوں کو بہتر بنانے کے لیے مشورہ کیا جاتا تھا، میئر کراچی
KARACHI:
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا میں ان سے صرف مشورے لیتا تھا۔
ڈی جی پارکس کے دفتر میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائمخانی کا میرا مشیر ہونے کا تاثر غلط ہے ان کا اس حیثیت سے تقرر ہوا ہی نہیں، البتہ ان کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پارکوں کو بہتر بنانے کے لیے ان سے مشورہ کیا جاتا تھا۔
یہ پڑھیں: سابق ڈی جی پارکس کے گھر پر نیب کا چھاپہ
وسیم اختر نے کہا کہ جب میں نے عہدہ سنبھالا تو شہر کے پارک تباہ تھے، باغ ابن قاسم سمیت کسی پارک کا ماسٹر پلان نہیں اس لیے سابق ڈی جی پارکس سے پارکوں کے انفرا اسٹرکچر کے بارے میں معلومات حاصل کی تھیں، وہ باقاعدہ طور پر ہمارے مشیر نہیں تھے ان کی کوئی ایسی تقرری نہیں ہوئی۔
وسیم اختر نے اپنے دبئی دورے کے حوالے سے بتایا کہ دبئی میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان اور سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات ہوئی، دونوں نے کراچی کے حوالے سے سوالات کیے جس پر میں نے انہیں کراچی کے مسائل کے بارے میں بتایا اور یہ بھی کہا کہ میرے پاس کوئی اختیارات نہیں۔
واضح رہے کہ سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائمخانی کو نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کرکے ان کے گھر سے اربوں روپے مالیت کے اثاثے اپنے قبضے میں لیے ہیں جب کہ نیب اعلامیے میں لیاقت قائمخانی کو میئر کراچی وسیم اختر کا مشیر بتایا گیا ہے۔