سیکیورٹی گارڈ بن کر گھروں کو لوٹنے والے 4 ڈاکو گرفتار درجنوں موٹر سائیکلیں برآمد

گرفتار ملزمان نے شہبازسیکیورٹی کمپنی کے نام سے جعلی سیکیورٹی کمپنی بنارکھی تھی، ایس ایس پی ایسٹ

گرفتار ملزمان نے شہبازسیکیورٹی کمپنی کے نام سے جعلی سیکیورٹی کمپنی بنارکھی تھی، ایس ایس پی ایسٹ ۔فوٹو: فائل

ایسٹ زون پولیس نے خاتون پاکستان کالج نیوٹاؤن کے قریب سے سیکیورٹی یونیفارم میں ملبوس ڈکیت گروہ کے سرغنہ آصف کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔

سیکیورٹی یونیفارم میں ملبوس ڈکیت گروہ کے سرغنہ آصف کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا، ملزمان سے مختلف اقسام کے 16 ہتھیار، چوری اورچھینی گئی 6 موٹرسائیکلیں اور ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ درجنوں مزید موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

گرفتار ڈکیت جعلی سیکیورٹی کمپنی چلارہے تھے گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں بنگلوں پر اپنی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز تعینات کراتے پھر اسی بنگلے کو ڈکیت ساتھیوں کی مدد سے لوٹ لیا کرتے تھے۔


ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفرمہیسرنے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان نے شہبازسیکیورٹی کمپنی کے نام سے جعلی سیکیورٹی کمپنی بنارکھی تھی ملزمان پہلے بنگلوں پر اپنے سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز تعینات کراتے پھر اسی بنگلے کو اپنے ڈکیت ساتھیوں کی مدد سے لوٹ لیا کرتے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ ملزمان نے گلستان جوہرمیں اپنا عارضی سیکیورٹی کمپنی کا دفتر بنایا ہوا تھا اور ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا تمام اسلحہ غیرقانونی ہے اس کا کوئی ریکارڈ ہے نہ ہی سیکیورٹی کمپنی کہیں رجسٹرڈ ہے۔

غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بہادر آباد، شریف آباد، فیروز آباد،درخشاں اور ڈیفنس تھانے کی حدود میں بنگلوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کا گروہ 20 کارندوں پر مشتمل ہے گروہ کا ماسٹر مائنڈ اعظم کئی سیکیورٹی کمپنیوں میں سپروائرزکے طور پر کام کرچکا اور اس وقت مفرور ہے ۔
Load Next Story