مصری دانشوروں کا وفد دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ

وفد نے آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان، وزیر اعظم راجا فاروق اور مشعال سے ملاقات کی

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے وفد کومقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم پر بریفنگ دی۔ فوٹو: فائل

مصر کے دانشوروں کا 5 رکنی وفد آزاد کشمیر اور پاکستان کے7 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس مصر روانہ ہو گیا۔

مصری میڈیا کے نمائندوں اور یونیورسٹی پروفیسرز کے امن وفد کی قیادت جامعۃ الازہر یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم محمدابراہیم کر رہے تھے جبکہ وفد میں پی ایچ ڈی اسکالر بدریہ محمد احمد ، عبدالقائمز، حنا احمد بکر، محمد عبدالرزاق، شاہاد سعد محمد وصل اور ہیگازے ربیع طوافق ابراہیم شامل تھے۔


پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مصری دانشوروں کے وفدنے آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان، وزیراعظم راجا فاروق حیدر اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے قائدین کے علاوہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے اسیر قائد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان سے مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے انسانیت سوز مظالم کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان اور وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے مصری دانشوروں کے وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے وحشیانہ مظالم، کرفیو سے پیدا ہونیوالے انسانی بحران ، مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویہ کی قلت کے بارے میں آگاہ کیا۔
Load Next Story