امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوج بھیجنے کی منظوری دیدی
امریکا نے اضافی فوجی بھیجنے کا فیصلہ سعودی عرب کی درخواست پر کیا، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں اضافی فوج بھیجنے کی منظوری دیدی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے پینٹاگون میں ہنگامی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اضافی فوجی بھیجنے کا فیصلہ امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔
امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی متحدہ عرب امارات میں بھی تعینات کیے جائیں گے، امریکی ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس دستے صرف دفاعی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا نے اضافی فوجی بھیجنے کا فیصلہ سعودی عرب کی درخواست پر کیا تاہم فوجیوں کی تعداد اور ہتھیاروں کی نوعیت کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے سے سعودی عرب کا فضائی میزائل دفاعی نظام بہتر ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیج میں فوج کی مناسب تعداد بھیجیں گے جب کہ فوجی ہزاروں کی تعداد میں نہیں ہوں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوجی سعودیہ بھیجنے کا فیصلہ آئل تنصیبات پر حملے کے بعد کیا گیا تاہم امریکا ریاض کے سلطان ایئر بیس پر پیٹریاٹ میزائل دفاعی بیٹری نصب کرچکا جب کہ ریاض کے سلطان ایئر بیس پر 600 امریکی فوجی پہلے سے موجود ہیں۔