فہد مصطفی ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا بھی حصہ
اداکار ہدایت کار کی فلم ’نامعلوم افراد، نامعلوم افراد 2 اور لوڈ ویڈنگ‘ میں کام کرچکے ہیں
اداکار اور ٹی وی شو کے میزبان فہد مصطفی فلم 'قائد اعظم زندہ باد' میں مرکزی کردارادا کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔
مایہ ناز اداکار فہد مصطفی ہدایت کار نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'قائد اعظم زندہ آباد' کی فلم کا حصہ ہوں گے۔ اداکار فلم میں مرکزی کردارادا کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ اداکار کی ہدایت کار کے ساتھ یہ چوتھی فلم ہے۔
اس سے قبل اداکار ہدایت کار کی فلم 'نا معلوم افراد، نامعلوم افراد 2 اورلوڈ ویڈنگ' میں کام کرچکے ہیں جب کہ یہ چاروں ہی فلمیں سینما گھروں میں کامیاب ثابت ہوئیں۔
دیگر فلموں کی طرح فہد مصطفی کی یہ فلم بھی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور ہوگی۔ فلم 2020ء میں سینیما گھروں کی زینت بنے گی جس کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہی کیا جائے گا۔