قصورپولیس اب تک چونیاں واقعہ میں ملوث درندوں تک نہ پہنچ سکی

پنجاب حکومت کا قاتلوں کی اطلاع دینے والے کیلیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

پنجاب حکومت کا قاتلوں کی اطلاع دینے والے کیلیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

قصورپولیس پانچ روز بعد بھی چونیاں واقعہ میں ملوث درندوں تک نہ پہنچ سکی۔

پنجاب حکومت قصور میں ہونے والے اندوہناک واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے میں سنجیدہ تو دکھائی دیتی ہے تاہم پنجاب پولیس اب تک چونیاں واقعے میں ملوث درندوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے قاتلوں کی اطلاع دینے والے کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا جب کہ قاتلوں کی شناخت کے لیے پہلی بار ووٹرز لسٹوں کا بھی استعمال کیا گیا اور 150 افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ قصورمیں 3 بچوں سے زیادتی و قتل کیخلاف ہڑتال اورشدید احتجاج

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، چونیاں میں امن وامان کے پیش نظر آج اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load Next Story