وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات متوقع ہے شاہ محمود قریشی
وزیراعظم کے دورہ امریکا کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔
نیویارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے، اور اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات متوقع ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکا کا بھی بنیادی مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم احساس پروگرام کے حوالے سے بات کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ دیرپا ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے احساس پروگرام بہت اہم ہے، وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بھی اظہار خیال کریں گے، اس کےعلاوہ تھنک ٹینکس کے ساتھ بھی ان کی ملاقاتیں ہوں گی، دو معروف تھینک ٹینکس ایشیا سوسائٹی اور کونسل فار فارن ریلیشنز سے بھی وزیر اعظم ملیں گے اور تبادلہ خیال کریں گے، فناشیل ورلڈ کے اہم لوگوں سے بھی ملاقات کریں گے اور منی لاڈرنگ کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر بتائیں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں، جہاں پاکستان نے ان سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے وہاں ان سے یہ بھی کہا ہے کہ ایسا فیصلہ عجلت میں نہیں کرنا چاہیے جس سے خطے کا امن متاثر ہو۔